26 فروری 2013 - 20:30

عراق کے وزيرا‏عظم نے کہا ہے کہ منافقين کے دہشت گرد گروہ ايم کے او کے افراد کو فوري طور پر عرا ق سے نکل جانا ہوگا -

ابنا: عراقي وزير اعظم نوري مالکي نے عراق ميں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سربراہ مارٹين کوپلر سے ملاقات ميں کہاکہ ان کا ملک اب ان دہشت گردوں کو اپنے يہاں برداشت نہيں کرسکتا لہذا ان لوگوں کو جلد سے جلد يہاں سے نکل جانا ہوگا -
عراقي وزير اعظم نوري مالکي نے کہا کہ ايم کے او کے افراد کے لئے  اب مزيد ايک گھنٹے کي بھي مہلت نہيں بڑھائي جائے گي اور انہيں مقررہ مدت ميں ہي ملک چھوڑنا ہوگا-  انہوں نے اقوام متحدہ سے بھي کہا کہ وہ بھي اپنے وعدے پر عمل کرے اور ان لوگوں کو عراق سے باہر منتقل کرے -
واضح رہے کہ عراقي حکومت اور اقوام متحدہ نے دوہزار گيارہ ميں ايک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے مطابق ايم کے او کے دہشت گردوں کو ايک ثالث ملک کي وساطت سے عراق سے نکالنے پر اتفاق ہوا تھا -
ايم کے او کے دہشت گردوں نے ايراني عوام کے خلاف دہشت گردانہ کاروائياں انجام دينے کے ساتھ ساتھ خود عراق  ميں سابق بعثي حکومت کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر بڑے پيمانے پر عراقي شہريوں کا بھي قتل عام کيا ہے-

.......

/169